ابنا: پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مصروف علاقے برنس روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سیکٹر آفس کے قریب واقع ایک مسجد کے وضو خانے میں رکھا گیا تھا، دھماکے سے وضو خانے اور سیکٹر آفس کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس اور باب اسلام مسجد کے قریب ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تقریباً ایک کلو دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے ڈیوائس سے کیا گیا ۔آئی جی سندھ نے برنس روڈ پر ہو نے والے دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر تے ہو ئے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415422
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مصروف علاقے برنس روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔